سندھ حکومت گرنے سے اگر نظام بدلتا ہے تو ساری حکومتیں گرجائیں: ارشاد بھٹی

سندھ حکومت گرنے سے اگر نظام بدلتا ہے تو ساری حکومتیں گرجائیں: ارشاد بھٹی
سندھ حکومت گرنے سے اگر نظام بدلتا ہے تو ساری حکومتیں گرجائیں: ارشاد بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، اپوزیشن نے کبھی مہنگائی اور عوام کی بد حالی پر واک آﺅٹ نہیں کیا بلکہ فواد چودھری کی بری باتوں پر واک آﺅ ٹ کئے جاتے ہیں، سندھ حکومت گرنے سے اگر نظام بدلتا ہے تو ساری حکومتیں گرجائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ سندھ حکومت گرنے سے اگر نظام بدلتا ہے تو ساری حکومتیں گرجائیں، میر ی خواہش ہے کہ کوئی شخص اداروں سے بڑانہ ہو اور ایک شخص جمہوریت نہ چلائے اور اولادیں لوٹ مار نہ کریں۔ ان کا کہناتھا کہ یہاں سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں جب تک مفادات پورے ہوتے رہیں گے ، حکومتیں قائم رہیں گی جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، اپوزیشن نے کبھی مہنگائی اور عوام کی بد حالی پر واک آﺅٹ نہیں کیا بلکہ فواد چودھری کی باتوں پر واک آﺅ ٹ کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2018میں بہت سی چیزیں اچھی بھی رہی ہیں اور بری بھی ہیں، طاقتور لوگوں کا احتساب اچھا لگا لیکن شہبازشریف کا چیئر مین پی اے سی بن جانا بہت برا لگا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگوں کے احتساب کاسلسلہ چل نکلا ہے اور اب یہ رکے گانہیں ، ایک موڑ پر ایک سے سوال پوچھا جارہاہے تو اگلے موڑ پر دوسرے سے بھی پوچھا جائیگا ۔

مزید :

قومی -