”بحریہ ٹاون نے سال نو کے آغاز پر آتش بازی منسوخ کردی کیونکہ ۔۔۔“پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

”بحریہ ٹاون نے سال نو کے آغاز پر آتش بازی منسوخ کردی کیونکہ ۔۔۔“پاکستانیوں ...
”بحریہ ٹاون نے سال نو کے آغاز پر آتش بازی منسوخ کردی کیونکہ ۔۔۔“پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے سال کے آغاز پر بحریہ ٹاون لاہور نے آتش بازی کی تقریب منسوخ کردی ہے۔تفصیل کے مطابق بحریہ ٹاون نے سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا ہے کہ کچھ بد قسمت اور غیر متوقع حالات کی وجہ سے بحریہ ٹاون لاہور نے ایفل ٹاور پر آتش بازی کی تقریب منسوخ کردی ہے ۔انہوں نےکہا کہ اس حوالے سے اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے بحریہ ٹاون کی جانب سے لاہور ،کراچی اور اسلام آبادمیں سال نو کے آغاز پر خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا ۔

کراچی میں بحریہ ٹاون آئیکون کلفٹن پر رنگارنگ تقریب ہوتی تھی، ایفل ٹاوربحریہ ٹاون لاہورمیں آتش بازی کی جاتی تھی جبکہ بحریہ انکلیواسلام آباد میں بھی شاندارآتش بازی کا مظاہرہ ہوتا تھا جو پاکستان کے تمام نیوز چینلز پر نشر ہوتا تھا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...