سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد آپریشن سندھ ملتوی ہوا:مظہر عباس

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد آپریشن سندھ ملتوی ہوا:مظہر عباس
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد آپریشن سندھ ملتوی ہوا:مظہر عباس

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی سماعت اور فواد چودھری کادورہ کراچی ملتوی ہونے کے بعد آپریشن سندھ ملتوی ہوگیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت اور فواد چودھری کے دورہ کراچی ملتوی ہونے کے بعد آپریشن سندھ بھی ملتوی ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں تبدیلی عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ہی ہو سکتی ہے اور نیا وزیر اعلیٰ بھی پیپلزپارٹی میں سے ہی آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2018کو ہم امید کاسال کہہ سکتے ہیں کہ ایک نئی قیادت آئی ہے اور لوگوں کواس کے ساتھ امید بندھی ہوئی ہے جو بڑی بات ہے کیونکہ ایک بکھرے ہوئے معاشرے میں امید کا پیدا ہوجانا بہت اچھی اور امید افزا ءبات ہوتی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ اس سال میں ایک بہت بری بات ہوئی ہے کہ مجھے یہ امید نہیں تھی کہ ہماری سیاست اس قدر کرپشن زدہ ہوگی ۔

مزید : قومی


loading...