وفاقی حکومت کو سندھ میں سیاسی تبدیلی کیلئے پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے :رمیش کمار

وفاقی حکومت کو سندھ میں سیاسی تبدیلی کیلئے پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے :رمیش ...
وفاقی حکومت کو سندھ میں سیاسی تبدیلی کیلئے پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے :رمیش کمار

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے ، ایک پارٹی کا دوسری پارٹی میں فلور کراسنگ کرناغلط ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ ایک پارٹی اگر دوسری پارٹی میں فلورکراسنگ کرے تو یہ غلط ہے اور تحریک انصاف یہ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس حوالے سے ذاتی طور پرکوشش کررہاہے تو یہ اس کی انفرادی کوشش ہوگی ، اس وقت بہت سے ایشوز ہیں اورجوکرپشن سامنے آرہی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ، سندھ کوجس طرح لوٹا گیاہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن ہمارا کام یہ نہیں ہونا چاہئے کہ کسی پارٹی کوتوڑیں۔

انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئے ، اگر پیپلزپارٹی کے ارکان اندرونی طورپر کوئی گروپ بنا کر سامنے آتے ہیں توالگ بات ہے لیکن وفاقی حکومت کواس حوالے پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے ۔

مزید : قومی


loading...