چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی:نبیل گبول

چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی:نبیل گبول
چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی:نبیل گبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبو ل نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن ان کے ارد گرد جولوگ ہیں وہ ان کو غلط مشورے دیتے ہیں جس پر وہ فیصلہ کردیتے ہیں اوربعد میں ان کو پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے، اب سپریم کورٹ کی ہدایات پر وزیر اعظم کو ای سی ایل پرنام ڈالنے کے حوالے سے کابینہ کا اجلاس بلا کر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیناپڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کوگرانے کیلئے چارووٹوں کی ضرورت ہے اور دس ووٹ توہماری جیب میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹتاہے ، اس کو سزا ملنا چاہئے لیکن یہ جے آئی ٹی کے کاغذوں کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی ۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران نیبل گبول کی چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کی بات سن کر پروگرام اینکر کامران شاہد نے منہ پرہاتھ رکھ کر ہنسنا شروع کردیا جبکہ پروگرام کے دیگر مہمان بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔

مزید :

قومی -