چودھری نثار کے انجام سے سبق حاصل کیاجائے، ن لیگ سندھ میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی:جاوید لطیف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ چودھر ی نثار کے انجام سے سبق حاصل کیا جائے ، سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چودھر ی نثار پر بات کا آغاز کرنے سے بہتری ہے کہ ان کے انجام سے سبق حاصل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی ، وفاقی جماعتوں کا مینڈیٹ چرانے سے وفاق کمزور ہوگا ، اگر سیاسی جماعتوں کو کمزور کردیا جائے گا ، آئین سے ماوراءاقدامات کئے جائیں گے تو پھر قومی جماعتیں کدھر جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ساڑھے پانچ سے سال سے حکومت میں ہے لیکن جو کرپشن کے پی میں ہوئی ہے ، اس کاذمہ دار کون ہے ؟