عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے :سینیٹر فیصل جاوید کی پیشگوئی

عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے :سینیٹر فیصل جاوید کی پیشگوئی
عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے :سینیٹر فیصل جاوید کی پیشگوئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ میرایہ خواب تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کاحلف اٹھائیں اور میرا یہ خواب 2018میں پورا ہوا ، عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔

جیو نیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرایہ خواب تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کاحلف اٹھائیں اور میرا یہ خواب 2018میں پورا ہواہے ، عمران خان 2029میں بھی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ، اصغر خان کیس میں تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے ،اصغر خان کیس پر جوبھی فیصلہ آئے گا ،حکومت اس پرعمل کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نیوٹرل امپائر کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئے تھے ،یہ بات سب جانتے ہیں، دنیاادھر سے ادھر ہوجائے لیکن عمران خان کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید : قومی


loading...