تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی :سینیٹر مصدق ملک

تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی :سینیٹر مصدق ...
تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی :سینیٹر مصدق ملک

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت بغیرکسی ثبوت کے کیچڑ اچھا ل رہی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سیاست کی طرح صحافت کی بھی سختی آئی ہوئی ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے کیچڑ اچھال رہی ہے ، ایف آئے حکومت کا ماتحت ادارہ ہے اور حکومت کا موقف لیکر عدالت میں پیش ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صحافت پر بھی سختی آئی ہوئی ہے اور بہت سے لوگ بیروز گار ہوگئے ہیں ، آنیوالے دنوں میں کئی چھوٹے چینلز بھی بند ہوجائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی ہوئی ہے ، ہم سیاست اور صحافت کیلئے آواز اٹھائیں گے ، جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے صحافت پر دباﺅ بہت زیادہ ہے ۔

مزید : قومی


loading...