کرپٹ مافیا ریاست سے مضبوط ہوچکا ، ادارے بے بس ہیں:لیفٹیننٹ جنرل(ر )امجد شعیب

کرپٹ مافیا ریاست سے مضبوط ہوچکا ، ادارے بے بس ہیں:لیفٹیننٹ جنرل(ر )امجد شعیب
کرپٹ مافیا ریاست سے مضبوط ہوچکا ، ادارے بے بس ہیں:لیفٹیننٹ جنرل(ر )امجد شعیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر )امجد شعیب نے کہاہے کہ کرپٹ مافیا ریاست سے مضبوط ہوچکا ہے اور ادارے اس کے سامنے بے بس ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”تکرار “ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل(ر )امجد شعیب نے کہا کہ ہمارامعاشرہ اتنابگڑ چکاہے کہ کوئی کرپشن کوکرپشن سمجھ نہیں رہا ، ایک شخص جس پر کرپشن کا الزام ہے وہ اخلاقی طور پر مستعفی نہیں ہورہا اور اس کے لئے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کرپٹ مافیا ریاست سے مضبوط ہوچکا ہے اور ادارے اس کے سامنے بے بس ہیں ، ایک وقت تھا جب ہم پڑھتے تھے ، اس وقت اگرکسی کے بارے میں یہ پتہ ہوتا تھا کہ اس کا باپ رشوت لیتاہے توکوئی اس کے گھر رشتہ لیکر نہیں جاتا تھا ۔

مزید : قومی


loading...