سال 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنا اضافہ ہوا کہ خواتین کو بھی یقین نہ آئے

سال 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنا اضافہ ہوا کہ خواتین کو بھی یقین نہ ...
سال 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتنا اضافہ ہوا کہ خواتین کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈالر مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوا ہے۔ 2018 میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا اور سونے کے بھاﺅ 56 ہزار 200 سے بڑھ کر 67 ہزار 800 روپے تولہ ہو گئے۔ 2018کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کمی سے 1284 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا لیکن ڈالر مہنگا ہونے کے باعث اس کے ریٹ مقامی مارکیٹ میں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے۔اسی طرح 2018 میں 10 گرام سونا بھی 20 فیصد مہنگا ہوکر 58 ہزار 128 روپے کاہو گیا۔

مزید :

بزنس -