10جنوری کو ملکر فیصلہ کریں گے ،اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم کرسکتی ہے :احسن اقبال

10جنوری کو ملکر فیصلہ کریں گے ،اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ...
10جنوری کو ملکر فیصلہ کریں گے ،اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم کرسکتی ہے :احسن اقبال

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ 10جنوری کوقومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے ، 10جنوری کو اپوزیشن کی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم کرسکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم کرسکتی ہے ، اس وقت سینیٹ میں بھی اپوزیشن کی اکثریت ہے اورجمہوری روایات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کاہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ 10جنوری کوقومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے ، 10جنوری کو اپوزیشن کی جماعتیں مل کر فیصلہ کریںگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کے اندر انتقام کاتاثر نہیں ہونا چاہئے جب میں وزیر داخلہ تھا تو ایف آئی اے نے مجھے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی تھی اس وقت یہ کیس جاری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کہہ رہی ہے کہ ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کا سامنا کریں گے اور اس پر اپنا موقف دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...