مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہے:ہمایوں اختر خان

مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہے:ہمایوں ...
مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہے:ہمایوں اختر خان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماہمایو ں اختر خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اس تاک میں ہے کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کا کام تمام کردیا جائے ، سیاست میں کوئی ایک دوسرے کو موقع نہیں دیا کرتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ لوگ آپس میں بیٹھ کر اپنی پارٹیوں کے گلے شکوے کرتے رہتے ہیں ، اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ اگلے دن چھلانگ مار کر فارورڈ بلاک بنا کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی ایک دوسرے کو موقع نہیں دیا کرتا ، ہمارا اندازہ ہے کہ سندھ میں حالات آگے جا چکے ہیں اورہمیں دیکھناچاہئے کہ سیاسی ماحول کیاہے ؟

انہوں نے کہا کہ نیب میں کوئی بھی ریفرنس بھیج سکتاہے ، اب اس کا انحصار الزام کی نوعیت پر ہے ، سپریم کورٹ کے حکم پر کوئی جے آئی ٹی بننے یا ریفرنس بننے پر ہی استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا سکتاہے، نیب کے حالیہ چیئر مین کومسلم لیگ ن نے لگایا تھااوران کو سپریم جوڈیشل کونسل ہی ہٹا سکتی ہے ، ابھی تک حکومت نے کسی ادارے کو کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کے خلاف استعمال نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس تاک میں ہے کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کا کام تمام کردیا جائے ۔

مزید : قومی


loading...