نیب آرڈیننس کے ترمیمی بل پر حمزہ شہباز کی تنقید

نیب آرڈیننس کے ترمیمی بل پر حمزہ شہباز کی تنقید
نیب آرڈیننس کے ترمیمی بل پر حمزہ شہباز کی تنقید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کی جانب سے لائے گئے نیب آرڈیننس ترمیمی بل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس حکومت کے نعروں پر کھلا تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لیتے جبکہ کنٹینر پر کیے گئے وعدے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہوئے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ دن دیکھنا تھا کہ نیب آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا۔

مزید : قومی


loading...