قتل کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر مقتول کے ورثاء طلب

  قتل کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر مقتول کے ورثاء طلب

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے شہری کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست پرمقتول کے ورثاء کو اگلی پیشی پرطلب کرلیاہے فاضل بنچ نے بختیارنامی ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم بختیارپرنذرمحمدنامی شہری کو قتل کرنے کاالزام ہے چونکہ ملزم کامدعی فریق کے ساتھ راضی نامہ ہوچکاہے لہذاسے ضمانت پررہاکیاجائے کیونکہ ملزم فریق قبائلی رسم ورواج کے مطابق رقم ادا کریں گے جس پرجسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے مدعی مقدمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مقتول کے کمسن بچے کتنے ہیں اورمدعی نے بتایا کہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر شاہ بھی پیش ہوئے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہاکہ کم عمر بچوں کو بھی دیکھنا ہوگا، انہیں کیا ملتا ہے عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چھ جنوری 2020 تک ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...