بے نامی جائیدادفروخت کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

  بے نامی جائیدادفروخت کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے بے نامی جائیدادفروخت کرنے کے الزام میں گرفتار نیب کے ملزم کی سزامعطل کرکے اسے ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذار میاں سمیع اللہ جان پرالزام ہے کہ اس نے بے نامی جائیدادفروخت کی ہے جبکہ ملزم کو تیرہ دسمبر2019 کو سزا ہوئی ہے کیس میں مرکزی ملزم بری ہو چکا ہے فاضل بنچ نے رٹ پٹیشن سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ملزم کوضمانت پررہا کردیااورنیب کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...