دیر چترال سڑک کے کنارے سوشل ویلفیئر دفتر کے قریب شیلٹر ہوم قائم

دیر چترال سڑک کے کنارے سوشل ویلفیئر دفتر کے قریب شیلٹر ہوم قائم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا / چیف سیکریٹری کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک نے شدید سردی کے پیش نظر دیر چترال سڑک کے کنارے سوشل ویلفیئر دفتر دیر اربن کے قریب مسافروں،بے گھر افراد اور ضرورت مندوں کیلئے شیلٹر ہوم/پناہ گاہ قائم کیا ھے جس میں غرباء مساکین اور ضرورت مندوں کیلئے قیام وطعام کی سہولت مُیسر ھوگی۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روزشیلٹر ہوم کا دورہ کیا جہاں پر موجود افراد میں گرم ملبوسات اور خوراک تقسیم کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہا۔اس موقع پر تحصیلدا رحمٰن اللہ خان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...