پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں

  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے سخت سردی اور شدیددھند کے لپیٹ میں ہیں،دھندکی وجہ سے سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ گزشتہ روز باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک درجن پروزایں منسوخ کرنا پڑیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شہر میں درجہ حرارت ایک درجے سنٹی گریڈ تک گر گیا اور پشاورشہر میں دھند کے باعث حد نگاہ50 میٹر تک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقے سخت سردی اور شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں، موٹر وے ٹریفک کیلئے بند جبکہ باچا خان ائیر پورٹ پر ایک درجن پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دھند کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ سمیت دوسری اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی،شہر میں درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ، شہری خود گرم رکھنے کیلئے فٹ پاتھوں او ردوکانوں میں آگ جلانے لگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ سرد کالام اور پارا چنار میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 5درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جبکہ دیر میں منفی 3،سید وشریف، مالم جبہ،دروش اور چترال میں درجہ حرارت منفی ایک ہوگیا ہے،پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے آئندہ 36گھنٹے تک شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ اس کے بادل آسمان پر بادل چھائے رہینگے۔