ملاکنڈ ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ہسپتال خار کے خالی پلاٹ میں پناہ گاہ قائم

ملاکنڈ ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ہسپتال خار کے خالی پلاٹ میں پناہ گاہ قائم

  



ُپشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے ایک خالی وارڈ میں پناہگاہ قائم کیا۔ جس میں مریضوں کیساتھ ہسپتال میں آئے ہوئے رشتہ دار قیام کریں گے۔ سخت سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے پناہگاہ میں گرم بستروں کا انتظام کیاگیا ہے تاکہ مریضوں کے رشتہ دار دور دراز علاقوں سے اپنا سامان لانے کے تکلیف سے بچ سکے اور ہسپتال کے برامدوں کے بجائے پناہگاہ میں سکون سے رات گزارسکیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ان افراد کے لئے ہسپتال میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا تھاجس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم ایس نے بھی شرکت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر