بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

    بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

  



بدین (این این آئی)بدین میں راجو خانانی پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کرنے والے 34 ہاری بازیاب کرالیے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی عدالتی حکم پر گاؤں جمعو میں کی گئی بازیاب کرائے جانے والوں میں 24 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھرانے کے افراد کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاوضہ دینے کے بجائے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔

ہاری بازیاب

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...