ملکی بقا کیلئے سندھ کاکردار اہم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرادعلی شاہ

ملکی بقا کیلئے سندھ کاکردار اہم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرادعلی شاہ

  



کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ملک کی بقا کے لیے سندھ کا اہم کردار ہے، صوبہ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پیرکووزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے لیے گز شتہ مالی سال میں بہت سارے میگا پراجیکٹس شروع کیے، کراچی میگا پراجیکٹس کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ نے پچھلے کچھ سالوں میں شہر میں میگا پراجیکٹس کی فہرست مکمل کرلی ہے جس میں شاہرا فیصل کی وسعت اور بہتری، فوارہ چوک تا چڑیا گھر تک سڑک، کینٹ ریلوے اسٹیشن کی خوبصورتی اور آس پاس کے علاقوں کی بہتری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ منزل پمپ فلائی اوور(این 5 پر)، حسان چوک سے صفورا گوٹھ تا یونیورسٹی روڈ، حب ندی روڈ، مدینۃ الحکمت روڈ، ڈرائیو روڈ انڈرپاس کو بھی تعمیر کیا گیا، طارق روڈ انڈرپاس جو 589.9 ملین روپے کی لاگت سے9 ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیامراد علی شاہ نے کہا کہ بیگم رعنا لیاقت علی فلائی اوور جو 668.2 ملین روپے کی لاگت سے 7 ماہ میں مکمل کیا گیا، ٹیپو سلطان روڈ کی تعمیر نو 308.6 ملین روپے کی لاگت سے 5 ماہ میں مکمل کی گئی جبکہ سن سیٹ فلائی اوور 460.4 ملین روپے کی لاگت سے 5 ماہ میں مکمل کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ 693.5 ملین روپے کی لاگت سے 15 ماہ میں مکمل کیا گیا، کورنگی میں 12000 روڈ 1002.0 ملین روپے کی لاگت سے 9 ماہ میں مکمل کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کی فراہمی کی بہتر کرنے کے لیے بھی منصوبوں کو شروع کیا ہے اور پی آئی پی آر آئی فلٹر پلانٹ کو اپ گریڈ کرنا اور اورنگی/بلدیہ میں پانی کی فراہمی کی لائنیں بچھائی جائیں گی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانا کراچی پیکج میں شامل ہیں اور شہر کراچی میں آگ بجھانا اور آفات سے نمٹنے کے لیے 104 میٹر اونچی اسنارکل، 10 فائر فائٹنگ مشینیں سندھ حکومت نے فراہم کی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کے لیے کے ایم سی کو بڑے پیمانے پر فنڈز فراہم کررہی ہے جبکہ کورنگی میں 8000 روڈ(شاہرائے دارلعلوم)، کورنگی ڈائی نمبر پر فلائی اوور کی تعمیر، کورنگی نمبر 5 پر تعمیراتی فلائی اوور،شہیدِ ملت حیدر علی جنکشن انڈر پاس کی تعمیر، لی مارکیٹ لیاری اور صدر ٹاون کے آس پاس سڑکوں کی تعمیر، اورنگی نالہ میں پل کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور یہ اسی مالی سال میں مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کو کراچی کو مسابقتی اور لائق شہر بنانے کے کئے بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں اور مقامی شراکت داروں کے ساتھمل کر پی پی پی موڈ کے تحت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہے۔

مراد علی شاہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...