نوشہرہ، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  نوشہرہ، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی-موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 17 کلوگرام چرس اور 03کلو گرام آفیون برآمد۔ملزم گرفتار۔ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔مختیار SHO اضاخیل نے عجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔دروان ناکہ بندی ایک موٹر کار نمبری 4929SLH کو روکا۔موٹرکار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانو ں سے 17کلو گرام چرس اور 03کلوگرام افیون برامد۔ملزم نوراللہ ولد حماداللہ ساکن افغانستان حال سربند موقع پر گرفتار۔مقدمہ درج۔مزید کاروائیاں جاری۔

مزید : پشاورصفحہ آخر