نا اہل حکومت نے عوام کو پریشانیوں کا پیکیج دیا، عبدالغفور حیدری

نا اہل حکومت نے عوام کو پریشانیوں کا پیکیج دیا، عبدالغفور حیدری

  



کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نیا سال عوام کے لئے خوشخبری اور تبدیلی کے تحفے لائیگا،جعلی حکمران آخری سسکیاں لے رہے ہیں نا اہل طبقے نے عوام کو پریشانیوں کا پیکچ دیا، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والے مختصر وقت میں بری طرح ناکام ہوگئے حکومت کا پہیہ جام بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے یہ بات انہوں نے منگچر میں جمعیت علماء اسلام منگچر بازار یونٹ کے امیر مولانا سعد اللہ پندرانی کی اہلیہ،حافظ عبدالمنان لانگو کے والد،حافظ منظور احمد محمد حسنی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور جمعیت علماء اسلام منگچر کے نائب سرپرست حافظ منظور احمد لانگو کی جانب سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، مولانا عبدالغفور حیدی نے کہا کہ حکمرانوں کے پہیے جام کر دیے ہیں نیا سال عوام کے لئے خوشخبری اور تبدیلی کاسال ثابت ہوگا نااہل حکمران عوام بلخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں اور بنیادی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں لاکھوں نوکریاں دینے والے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تیل کی ترسیل کی بندش سے لاکھوں گھروں کی چولہے نااہل حکومت نے بجھا دیئے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوچکی ہے ایرانی تیل کے کاروبار فوری بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ قلات منگچر اور مستونگ سردی ترین علاقوں میں شامل ہیں گیس کے بحران سے یہاں کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کئی بار سینیٹ میں گیس گریشر کی بحالی پر توجہ دلائی لیکن حکومت نے کوئی شنوائی نہیں کی حکومت اپنی نااہلی پر خود پریشانیوں سے دو چار ہے،اس موقع پر اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری عبدالطیف لانگو،ڈاکٹر صالح محمد سمالانی،ڈاکٹر یعقوب بلوچ،حافظ سلیم زردی، حافظ محمد قاسم لہڑی،مولانا محمد عمر غزنوی ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

عبدالغفور حیدری

مزید : پشاورصفحہ آخر