لنڈی ارباب نوجوان قتل،ورثاء کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  لنڈی ارباب نوجوان قتل،ورثاء کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)لنڈی ارباب میں اراضی کی تنازعہ پر قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ایف آئی آر میں اصل ملزمان کی عدم نامزدگی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کی جن کی قیادت مقتول کی زوجہ کر رہی تھیں۔اس موقع پر انکا کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایف ائی ار نا معلوم افراد کے خلاف درج کی ہے جبکہ قتل میں ملوث ملزمان کے ازاد گھوم رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہے جبکہ مذکورہ فریقین نے 2017 میں بھی ہم پر حملہ اور ہوئے تھے اور اس لڑائی میں ہمارے مدرسہ کو جلایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر اور قیصر سکنہ اچر نے فائرنگ کر کے نور زمان کو قتل کیا تاہم تھانہ یکہ توت نے ایف ائی ار نا معلوم افراد کے خلاف درج کی جبکہ اس سے پہلے ہمارے جائیداد پر بھی قبضہ کیا تھا ۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔بعد ازاں تھانہ یکہ توت کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی اچر نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی جس پر مطاہرین نے احتجاج ختم کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر