ملک دشمن عناصر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، محمد علی سیف

ملک دشمن عناصر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، محمد علی سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کر رہے ہیں اور منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں تاہم ان قوتوں کا مقابلہ ملی وحدت اور اتحاد کے ساتھ کرنا ہوگا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ان خیالات کا اظہار سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی یکجہتی کی معاونت سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں شریک نوجوان طلبا و طالبات کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ روایتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ جسکا مقابلہ ہمیں خود کرنا ہوگا۔
محمد علی سیف