نجی فرٹیلائزرکمپنی میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے والے ملزم کوضمانت منظور

  نجی فرٹیلائزرکمپنی میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے والے ملزم کوضمانت ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے نجی فرٹیلائزرکمپنی میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے میں ملوث ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارنجی فرٹیلائزرکمپنی کاجنرل منیجرہے جس پرچودہ کروڑ سے زائد کی رقم خوردبردکرنے کاالزام ہے تاہم استغاثہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکاہے اورمقدمے میں نامزددیگرتین ملزم پہلے ہی ضمانت پررہا ہوچکے ہیں لہذادرخواست گذارکوبھی ضمانت پررہاکیاجائے انہوں نے عدالت ک بتایاکہ درخواست گذار اورکمپنی میں راضی نامہ ہوچکاہے اورریکوری میں مددکرناچاہتے ہیں اس موقع پر کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے ضمانت پر جانے پر کوئی اعتراض نہیں،تاہم یہ چھ ماہ میں ادائیگی کرے گا اگر ملزم نے چھ ماہ میں ریکوری نہیں کروائی تو ہم اس کے ضمانت کے خلاف عدالت جائیں گے، عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست منظورکرلی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...