نیب قانون میں ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دائردرخواست پر اعتراض عائد

  نیب قانون میں ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دائردرخواست پر اعتراض عائد

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ آفس نے نیب کے قانون میں ترمیم کے آرڈیننس کے خلاف دائردرخواست اعتراض لگا کرواپس کردی، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیاہے کہ یہ معاملہ فوری سماعت کا متقاضی نہیں ہے،اس لئے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اسے سماعت کے لئے کسی بنچ کو نہیں بھیجا جاسکتا۔درخواست گزار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے ے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا،ترمیمی آرڈیننس میں بیوروکریسی کو کرپشن کرنے کی چھوٹ دے دی گئی،ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کے منافی، آئین کے آرٹیکل 5،19اور25کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں صدارتی آرڈیننس پر فوری عمل درآمد روکا جائے اوراسے کالعدم قرار دیا جائے۔

اعتراض عائد

مزید : پشاورصفحہ آخر