جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل،3ملزمان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پرڈی سی آفس میں جعلی اسلحہ لائسنس سکینڈل کیس میں گرفتار صفدر احمد اورایشین ڈویلپرزکیس کے دوملزموں نے ضمانت کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔صفدر احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے اسے 27 اگست 2018 ء کو گرفتار کیا،درخواست گزار تاحال جیل میں ہے،،نیب کا الزام ہے کہ 2009 ء میں 47 ہزار سے زائد اسلحے کے لائسنس جاری کئے گئے، ایشین ڈویلپرز کرپشن کیس میں گرفتار یاسر حیات اور محمد الیاس نے موقف اختیار کیاہے کہ ان کے کمپنی میں صرف 25 فیصد شیئرز ہیں، ملزمان بلڈ پریشر اور دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، نیب نے بے بنیاد الزمات لگا کر گرفتار کرلیا، درخواست گزاروں کا سابقہ ریکارڈ صاف ستھرا ہے،محض ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا،مالی منعفت کے الزامات ثابت نہیں ہوتے،اس لئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
جعلی اسلحہ لائسنس