اسلامی یونیورسٹی میں طلبا تصادم،پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

اسلامی یونیورسٹی میں طلبا تصادم،پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

  



اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسلامی یونیورسٹی میں طلبا تصادم اور جمعیت کے کارکن کی ہلاکت معاملے پر پانچ ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ وکیل ملزمان نے کہاکہ امتحانات ہونے والے ہیں پولیس اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکی۔ وکیل ملزمان کے مطابق ضمانت نا ملنے کی صورت میں طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ وکیل ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پانچوں طلبا کی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔تیرہ دسمبر کو طلبا تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوا تھا۔

ضمانت منظور

مزید : پشاورصفحہ آخر