وزیراعلیٰ کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کومبارکباد

  وزیراعلیٰ کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کومبارکباد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر محمد ارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی کے عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے نومنتخب عہدیداران پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے حوالے سے بھی اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں گے۔

مبارکباد

مزید : پشاورصفحہ آخر