ڈی سی دیر بالا کا لواری ٹنل دورہ

  ڈی سی دیر بالا کا لواری ٹنل دورہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک نے آج لواری ٹنل کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے لیویز چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا سردی کے شدید موسم میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے دیر لیویز فورس اور پولیس کے اہلکاروں کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر لواری ٹنل کے عملہ نے ان کو ٹنل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کئیں کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ھو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر