نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے خواتین کو آگے آناہو گا،فضل الرحیم

نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے خواتین کو آگے آناہو گا،فضل الرحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) عالمی رابطہ ادب اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سبیل الرشاد خواتین کانفرنس اشرفیہ گرلز کالج لاہور میں منعقد ہوئی جس سے میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی کانفرنس سے عالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نامور علمی و ادبی شخصیت علامہ سید سلمان ندوی (ساؤتھ افریقہ) عالمی رابطہ ادب اسلامی شعبہ خواتین کی کنوینئر خالدہ جمیل، سمعیہ راحیل قاضی،ذکیہ شاہنواز، ڈاکٹر صباحت رمضان سیالوی، فریدہ رحیم، میمونہ مرتضی ملک اور ڈاکٹر محسنہ منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جتنے بھی بڑے لوگ اور شخصیات گذری ہیں ان کی کامیابی و تربیت میں ان کی ماؤں کا اصل کردار ہے، آج خواتین پر محنت کرنے اورنسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے خواتین کو ادبی حوالہ سے بھی آگے آکر تحریر و تقریر کے ذریعہ اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو بھی اسلامی میڈیا کی اشد ضرورت ہے