حکومت عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے،جمیل احمد منج

حکومت عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے،جمیل احمد منج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رہنماء پیپلز پارٹی رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ منصوبوں کے ذریعے سے کام لیا جا رہا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ منصوبے سے 8 لاکھ افراد کو نکالنا ظلم ہے۔ معاشی صورتحال خطرناک ہونے سے غریب طبقے کیلئے دن بد ن مشکلات بڑھ رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مشکلات کے باوجود کام کر رہے ہیں۔ تاہم موجودہ حکومت کی تشکیل کے بعد پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت گرانے کیلئے بڑی پیشکش کردی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت گرا کر سندھ حکومت میں آجائے، ایم کیو ایم کو کراچی کا 100 فیصد دیا جائے گا۔