گیس ڈیفا لٹرزکیخلاف بڑے پیمانے پر کارراوئی، 776کنکشن منقطع، 78لاکھ ریکوری

گیس ڈیفا لٹرزکیخلاف بڑے پیمانے پر کارراوئی، 776کنکشن منقطع، 78لاکھ ریکوری

  



لاہور(خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے ہربنس پورہ ایریا آفس نے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرکے 78لاکھ سے زائد کی ریکوری کی ہے جبکہ 56لاکھ کے بل کی عدم ادائیگی پر 766گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم شہزاد اقبال لون کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس کمپنی عامر طفیل کی ہدایت پر گیس کمپنی کے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گیس بل بروقت جمع نہ کروانے کے خلاف بھی ڈپٹی چیف بلنگ آفیسر لاہور ریجن شاہد خالد کی نگرانی میں ٹیموں کو تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں سوئی گیس کمنی لاہور ریجن کے ہربنس پورہ ایریا آفس کے چیف انجینئر علاؤ الدین خان کی نگرانی میں بلنگ آفسر عمران ملک نے کارروائی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...