شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک مارکی اور ڈیرہ سیل

شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک مارکی اور ڈیرہ سیل

  



لاہور (جنرل رپورٹر)اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے الفتح فارم ہاؤس اور ڈیرہ حسین فارم کو سیل کر دیا اوراے سی رائیونڈعدنان بدر نے کینال فارم ہاؤس اور عجوہ مارکی کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنردانش افضال نے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اے سی رائیونڈ نے پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔

ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر امور کو چیک کیااورپناہ گاہ میں ٹھہرے ہوئے افراد سے فیڈ بیک لیا

 

مزید : میٹروپولیٹن 1