مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے قائدین کی پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد

مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے قائدین کی پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی،جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد نے لاہورپریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری، سیکرٹری بابر ڈوگر سنیئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، خزانچی زاہد شیروانی، گورننگ باڈی کے ارکان و دیگر عہدیداروں کو دلی مباکباد پیش کی ہے۔۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت کی صحافت اور حکومت کے مابین خوشگوار تعلقات کی بہتری اور فلاح کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ پنجاب حکومت صحافی برادری کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور امید ہے کہ اتحادی حکومت اور صحافی برادری میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مثالی تعلقات قائم رہیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...