قادیانی پاکستانیوں اور مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،اشرفجلالی

قادیانی پاکستانیوں اور مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،اشرفجلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ برکی روڈ کے زیر اہتمام جامعہ کنز الایمان پنگالی میں تاریخی تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت پیر سید سجاد حسین شاہ نے کی جبکہ پیر سید آفتاب حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ عقیدہئ ختم نبوت کے تحفظ کی جد وجہد جہادِ عظیم ہے۔ ختم نبوت کی پاسبانی میں گزرنے والی زندگانی فضلِ رحمانی سے حیاتِ جاودانی بن جاتی ہے۔ تحفظ ختمِ نبوت کاکارکن ہر وقت رسول پاک ؐ کی نگاہ کرم میں رہتا ہے۔ دشمن سن لیں عقیدہ ختم نبوت ؐکے متوالے جاگ رہے ہیں۔ مرزا قادیانی خود اور اسے نبی ماننے والا ہر قادیانی، قرآنی قانون اور پاکستانی قانون کے مطابق قطعی کافرو مرتد ہے۔ قادیانی ہر دشمن اسلام سے بڑا دشمن اسلام اور ہر دشمن پاکستان سے بڑا دشمن پاکستان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...