نیا سال بھی مہنگائی والا ہو گا،اشرف بھٹی

نیا سال بھی مہنگائی والا ہو گا،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نئے سال 2020میں بھی عوام کواسی طرح سے مہنگائی بے روز گاری اور لا قانونیت کے جھٹکے لگتے رہیں گے اور عوام نئے سال میں بھی نام نہاد تبدیلی سرکار کی ناکام تبدیلیوں کی وجہ سے پریشانی سے دو چار رہیں۔

گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے بجلی، گیس کی قلت اور ناقابل برداشت ٹیرف سے صنعت اور ترقی کا پہیہ جام ہوگیاہے۔

عوام بے روز گار ہو رہے ہیں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بے روزگار انجینئرز کو خصوصی الاؤنس دے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔ نااہل، مفاد پرست اور کرپٹ مقتدر طبقہ نے ملک کے ہر طبقہ اور علاقہ کو بدحال کردیاہے۔حکومتوں کی پالیسی، حکمت علی اور ترجیحات میں تعلیم، نوجوان، زراعت اور غریب کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہر دور میں مراعات یافتہ دو فیصد خاص طبقہ ہی عیش کرتا ہے، بائیس کروڑ عوام غربت، جہالت، بے روزگاری کی تاریکی میں ڈوبے رہتے ہیں حکمرانوں کو اپنی روش کو بدلنا ہو گا اور اپنا طرز حکمرانی بھی بدلنا ہو گا وگرنہ عوام اس کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...