طلبہ یونین کی بحالی کیلئے سٹوڈنٹس کونسل قائم کی جائیں،جواد احمد

طلبہ یونین کی بحالی کیلئے سٹوڈنٹس کونسل قائم کی جائیں،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹوڈنٹس کونسل کا قیام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کو بحال کرایا جائے' تنظیم کا مقصد مفت تعلیم اور روزگار کے حق کی آئینی ضمانت کو تسلیم کروانا ہے،طالب علم ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں،ہم اس عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں کہ طالب علموں کے حق اور ان کی مثبت تعمیری سرگرمیوں کو ساتھ لے کر چلیں اور ان کے جائز حقوق کے لیے یونیورسٹیوں کے کیمپسز سے باہر عدالتوں میں اپنا کردار ادا کریں ان باتوں کا اظہار انھوں نے تاریخی کسان ہال میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علموں سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا کہ طلباء جوانوں اور کسانوں کو اس وقت تک اپنے حقوق نہیں ملیں گے جب تک وہ خود اس حوالے سے میدان میں نہیں اتریں گے ان کی آ وازہی ان کے حقوق کی ضامن ہے ورنہ مافیاز ان کے حقوق ہمیشہ کی طرح سلب کرتے رہیں گے۔