ایف آئی اے، پی تی اے کو سوشل میڈیا سے فوری گستاخانہ مواد ہٹانے کی ہدایت 

ایف آئی اے، پی تی اے کو سوشل میڈیا سے فوری گستاخانہ مواد ہٹانے کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے و پی ٹی اے کو فوری طور پر سوشل میڈیا سے گستاخانہ و توہین آمیز مواد ہٹانے، گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔ سوموار کو چیئرمین کمیٹی سینٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے و پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیوں پر مفصل رپورٹ کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے و پی ٹی اے فوری طور (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)


پر انیلا احسان نامی ٹویٹر اکاونٹ کی تفتیش کرے،اکانٹ کے ہینڈلرز کو معلوم کرکے انکے خلاف کیس رجسٹر کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ٹیوٹر پر جو اکاؤنٹس حضور اکرم ؐکے شان اقدس میں گستاخی کر رہے ہیں انکے کیخلاف سخت کاروائی کیجائے، انہوں نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی  چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ، توہین آمیز مواد پھیلانے پر ان شیطانی ذہنیت والے عناصر کو سخت ترین و کڑی سزا دی جائے گی، توہین آمیز پیغامات کیوجہ سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کی سخت دل آزاری ہو رہی ہے، کمیٹی کے آئند ہ اجلاس میں ایسے عناصر کیخلاف قانون و سزا کو مزید سخت کرنے پر غور کیا جائے گا۔
 قائمہ کمیٹی