عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم   کا عرس کل سے شروع 

عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم   کا عرس کل سے شروع 

  



ملتان (سٹی رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر) جنوبی ایشیاء کے عظیم روحانی پیشواشیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوری سہروردی ملتانی  ؒ کے 706ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات یکم جنوری بدھ سے دربار عالیہ واقع قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے شروع  ہورہی ہیں۔ تقریبات کا آغاز پہلے روز یکم جنوری بدھ ٹھیک گیارہ  بجے دن تقریب غسل سے ہوگا جو درگاہ کے سجادہ نشین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سرانجام دیں گے۔ غسل کے فوراً بعد محکمہ اوقاف(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 پنجاب اور پاکستان زکریا اکیڈمی کے اشتراک سے سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودحسین قریشی کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ عرس کے دوسرے روز 2 جنوری جمعرات گیارہ بجے  دن قومی کانفرنس کی دوسری نشست اور 3جنوری جمعتہ المبارک کو بھی گیارہ بجے دن اختتامی تقریبات منعقد ہوں گی۔ عرس کی سہہ روزہ تقریبات میں جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی،وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیرنور الحق قادری، صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ،دربار حضرت خواجہ غلام فرید کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی، جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیرخالد سلطان قادری، دربار حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد ذوہیب گیلانی، دربار چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیرسیدعلی حسین شاہ، پیرزادہ مقبول احمد ہاشمی، قاری ناصر میاں، خواجہ محمد یوسف، مفتی غلام مصطفی رضوی اور علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی کے علاوہ ملک بھر سے ممتا زعلماء و مشائخ اور ہزاروں زائرین شریک ہوں گے۔ سہ روزہ تقریبات میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان زکریا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری انجام دیں گے۔ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کے علاوہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم، واپڈا، ریلوے، محکمہ صحت،سول ڈیفنس، نشتر ہسپتال، ریسکیو 1122 اور دیگر مختلف محکموں نے خصوصی انتظامات مکمل کردیئے ہیں۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹریفک پولیس نے ملک بھر سے آنے والے زائرین کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔  چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے  حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں  شعبہ انفراسٹکچر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اور دربار کے اطراف تمام لائٹس فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں  پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گء ہے جبکہ زائرین کو رہائش گاہوں کی فراہمی کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے کہا ہے کہ حضرت شاہ رکن عالم کے عرس پر بہتر انتظامات کئے جائیں  کسی بھی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں  کی جائے گی۔ انفراسٹکچراور سروسز ڈیپارٹمنٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ )برصغیر پاک و ہند کے حضرت شاہ رکن و عالم کے عرس کے سلسلے میں انتظامات جاری مزار کے گنبد پر چراغاں آج کیا جائے گا زائرین کے بیٹھنے کے لئے پنڈال بنا دیا گیا سجادہ نشین مخڈوم شاہ محمود حسین قریشی سمیت دیگر علماء کرام و معززین مہمان گرامی کے بیٹھنے کے لئے بڑا اسٹج آج مکمل کر لیا جائے گا محکمہ اوقاف نے بارش کے سلسلے کے مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایجو کیشن کو مزید سکول خالی کرانے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے عرس کے سلسلے میں انتظامات کو آج حتمی شکل دی جائے گی کل سے سیکورٹی اداروں کے اہلکار قلعہ کہنہ قاسم باغ پر سیکورٹی کے انتطامات سنبھال لیں گے۔

عرس 

مزید : ملتان صفحہ آخر