فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 3پوائنٹس سیل متعدد کو بھاری جرمانے 

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 3پوائنٹس سیل متعدد کو بھاری جرمانے 

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کی میٹ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ناقص گوشت کی فروخت،زنگ آلود فریزرکے استعمال اور غیر معیاری سٹوریج پر میٹ ہاؤس کو سیل کردیا۔راجن پور کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پراسیسنگ ایریا میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

حشرات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پراسلم بیکری کوسربمہر کیا۔اسی طرح بہاولنگر کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی دودھ کی فروخت اورای پی او کی خلاف ورزی پر بھٹی ڈیری ملک کولیکشن سنٹرکو سیل کیا۔مزید برآں ڈی جی خان ڈویژن میں الماء پیوریفائیڈ واٹر پلانٹ،فائن بلیو واٹر پلانٹ،میپل پلس ڈرنکنگ واٹر پلانٹ،بلیو پرل منرل واٹر پلانٹ اور آب خاص ڈرنکنگ واٹر پلانٹ کونامکمل لیبلنگ اور سیمپل فیل ہونے کی وجہ سے ای پی او جاری کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 115,500 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 319,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،حشرات زدہ مٹھائیاں، کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کوتلف کیاگیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر