بجلی‘ گیس کا بدترین بحران جاری  صارفین اذیت سے دوچار 

بجلی‘ گیس کا بدترین بحران جاری  صارفین اذیت سے دوچار 

  



ملتان‘ چوک میتلا (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار)  ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا خطہ بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ ریجن میں دھند سے متاثرہ نظام کی بحالی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ موسم سرما میں موسم گرما کے مقابلے میں بجلی کی طلب اور استعمال 25 سے 30 فی صد رہ جانے  کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 باوجود صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن نہیں بنائی جاسکی ہے۔ بجلی کے گھریلو اور تجارتی صارفین بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ششماہی مرمت، کھمبوں کی تبدیلی و تنصیب اور سسٹم اپ گریڑیشن کینام پر ریجن میں روزانہ 100 سے زائد فیڈرز بند رکھے جارہے ہیں۔ تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہورہی ہیں۔ صارفین کی جانب سے شدید احتجاج کیباوجود صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔  سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ دھڑلے سے جاری چولہے گیزر ہیٹر بند نمازی شدید سردی میں ٹھنڈے پا نی سے وضو کر نے پر مجبور تفصیل کے مطا بق چوک میتلا و گردو نواح میں سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ دھڑلے سے جا ری چولہے ہیٹر گیزر بند شہری شدید پریشا نی کا شکار گھروں میں کھا نا پکانامشکل ہو گیا بنمازی شدید سردی کے موسم میں ٹھنڈے پا نی سے وضو کر نے پر مجبور ہیں شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ 

گیس بحران 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...