گیس بحران کا خاتمہ یقینی بنائیں گے‘ عمرا یوب خان 

گیس بحران کا خاتمہ یقینی بنائیں گے‘ عمرا یوب خان 

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکی شکایات ختم کرنے کے لیے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی اسلام آباد میں وفاقی وزیرپانی‘ بجلی وگیس عمرایوب خان اورندیم بابرسے ملاقات‘ چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ جس اندازمیں وفاقی وزیرعمرایوب خان نے شبانہ روزکاوشوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں اسی طرح سوئی گیس کے ترقیاتی منصوبوں پربھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے‘انہوں نے کہاکہ رحیم(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 یارخان میں موسم سرماکے دوران سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکی شکایات ہرزبان زدعام ہیں جس کی وجہ سے عوام کوشدیدپریشانی کاسامناہے لہذاسوئی گیس کے مسائل فوری طور پرحل کیے جائیں‘اس موقع پروفاقی وزیرعمرایوب خان اورندیم بابرنے کہاکہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے‘ حکومت پہلے دن سے آج تک بجلی وگیس کے منصوبوں پرتمام ترتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں انشاء اللہ بجلی اورگیس بحران کاخاتمہ یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلدگیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکامسئلہ حل کرائیں گے۔

عمر ایوب 

مزید : ملتان صفحہ آخر