مستحق افراد کا خیال رکھنا حکومت کی  اولین ذمہ داری ہے‘ حنیف پتافی 

مستحق افراد کا خیال رکھنا حکومت کی  اولین ذمہ داری ہے‘ حنیف پتافی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی): مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی  اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق  نے جھگیو ں میں جاکر خانہ بدوش خاندانوں میں رضائیاں،گرم لباس اور خشک راشن تقسیم کی مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)


 فاروق نے کہا کہ سخت سردی میں بے سہارا اور مستحق افراد کو گرم بستر  اور راشن دئیے جارہے ہیں تاکہ وہ موسم کی سختی برداشت کرسکیں  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں بے گھر او رجھگیوں میں آباد خانہ بدوش خاندانوں میں راشن اور گرم بستر تقسیم کیے جا رہے ہیں. انہو ں نے کہاکہ غریب اور مستحق افراد کا خیال رکھنا  ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں۔. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. انہوں نے صحت اور دیگر امو رسے متعلق تبادلہ خیال کیا. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے بھی ملاقا ت کی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی بھی موجود تھے.   دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے. تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔
حنیف پتافی