نیب آرڈیننس کو بہتر بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے‘ نواز ناجی

      نیب آرڈیننس کو بہتر بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے‘ نواز ناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کے آرڈنینس کومتنازعہ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

بنانے کی بجائے اسے بہتربنانے کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس آرڈیننس کوبہترسے بہترین بنانے کیلئے اسے ایوان میں پیش کرناازحدضروری ہے تاکہ اس پرمزید تجاویز زیرغورلاکراسے تمام لوگوں کیلئے قابل قبول بنایاجاسکے انہوں نے کہاکہ احتساب عوام کے دلوں کی آواز ہے لیکن یکطرفہ احتساب کسی کوبھی قبول نہیں نیب کی موجودہ کارکردگی نے بڑے سوال کھڑے کردیئے ہیں جبکہ ترمیمی آرڈنینس سے احتساب کے عمل کوختم کرنے کابھی تاثر پایاجاتاہے نوازناجی نے کہاکہ اس آرڈنینس پرتنقید برائے تنقید کی بجائے اس میں مزید بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپناکرداراداکریں۔ انہوں نے کہاکہ نیب بارے خوف وہراس کی فضاکاتاثر ختم ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اورگرانفروشی کے ذمہ داروں کوبھی نیب کے شکنجے میں لایا جائے۔

نواز ناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...