منی لانڈرنگ‘ ضمانت کے بعد پیرو ی نہ کرنیوالا ملزم اشتہاری قرار‘ گرفتاری کا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمہ کی پیروی نہ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
کرنے والے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 3 جنوری تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج منی لانڈرنگ کے مقدمہ سرکار بنام غلام عباس میں ملزم محمد وقاص کی جانب سے وارنٹ کی تعمیل نہ کرنے پر اسے اشتہاری قرار دیا ہے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کریں۔
اشتہاری