ایجوکیشن افسران ہی محکمہ کیخلاف مخبر بن گئے‘ کارروائیاں ٹھپ

  ایجوکیشن افسران ہی محکمہ کیخلاف مخبر بن گئے‘ کارروائیاں ٹھپ

  



ملتان(نیوز رپورٹر) محکمہ سکولز کے اے ای اوز نیموسم سرما میں سکول بند کرنے کی پالیسی ناکام بنادی، سی ای او نے مخبری کرنے والے افسرں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے، تفصیل کے مطابق حکومت نے موسم سرما میں سکولز 5 جنوری تک بند کئے ہیں جبکہ محکمہ سکولز کو ہدایت کی گئی ہے وہ تمام سکولز کی بندش کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کریں مگر کارروائی کرنے والے اے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ای اوز سکولوں کے مخبر بن گئے ہیں جس کی ایک مثال گزشتہ روز سامنے آئی جن قاسم بیلہ کے ایک سکول کے خلاف محکمہ تعلیم کو رپورٹ کی گئی مگر کارروائی کرنے والے اے ای او نے مالک کو چھاپے سے قبل ا?گاہ کردیا جس کے بعد سکول مالکا نے بچوں کو سادہ کپڑوں میں ا?نے کا حکم دے دیا، اس صورتحال میں سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان اتھارٹی سعید احمد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ تمام افسروں کو پالیسی کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جس اے ای اوز نے یہ حرکت کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، والدین بھی اپنے بچوں کو 5جنوری تک سکول نہ بھیجیں اگر سکول حکام کوئی جرمانہ کرتے ہیں یا سزادیتے ہیں ہمیں اطلاع دیں اس سکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

مخبر

مزید : ملتان صفحہ آخر