راجن پور‘ صفائی کے لحاظ سے مثالی ضلع بنائینگے‘ نصراللہ دریشک

راجن پور‘ صفائی کے لحاظ سے مثالی ضلع بنائینگے‘ نصراللہ دریشک

  



راجن پور(تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت ”صاف سبز پاکستان مہم“ ضلع راجن پور کو صاف ستھر ا اور سرسبز و شاداب بنانے میں کلید ی کردار کی حامل ہوگی۔ عوام زیادہ سے زیادہ اس مہم میں شامل ہوکر ضلع راجن پور کو صاف ستھرا رکھنے اور سرسبز بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے معاون بنیں۔ یہ بات ممبر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

قومی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس راجن پور میں ”صاف سبز پاکستان مہم“ کا افتتاح کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ ضلع بھر میں متعلقہ محکموں کو اہداف دے دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ ضلع راجن پور کو صفائی کے لحاظ سے مثالی ضلع بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ صفائی، شجرکاری م اور دیگر اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کے ہمراہ پودا لگا یا اور قبل ازاں ڈپٹی کمشنر نے اس مہم کے بارے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

نصراللہ دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...