بھانوں کی شہر سے باہر منتقلی‘ ڈیری فارمرز مالکان کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  بھانوں کی شہر سے باہر منتقلی‘ ڈیری فارمرز مالکان کا انتظامیہ کیخلاف ...

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ نسیم صادق کی طرف سے ڈیری فارمرز مالکان کو جانوروں، بھنسوں کے باڑے کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت پر ڈیری فارمرز مالکان سراحتجاج تھانہ سول لائن کے سامنے ڈیری فارمرز کے دفتر کے باہر مالکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا تفصیل کے مطابق انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مز ید کہا کہ ہماری ایک بھر کمشنر نسیم صادق سے اپیل ہے کہ ہمارے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

جانوروں اور بھنسوں کو شہر سے باہر نہ نکالا جائے اور ہم پر جو ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ خارج کریں مزید انہوں نے کہاکہ ہمارے جانور چار دیواری کے اندر بندھے ہوتے ہیں اور ہم نے انتظامیہ سے گزارش بھی کی تھی کہ جانوروں کے گوبر ہم شہر سے باہر منتقل کریں گے اور کسی قسم کی کوئی گندگی نہیں ہو گی لیکن انتظامیہ نے ہماری ایک نہ سنی اور ہمارے جانوروں کو باہر سردی میں باندھ دیا گیا جس سے ہماری کئی بھینسیں اور ان کے بچھڑے بیماری کا شکار ہو گئے ہیں احتجاج کرنے والوں میں ارشاد گجر. صلالحدین گجر. سرور گجر. شاہدگجر.ویگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ہمیں کیٹل کالونی مہیا کی جائے اور ہمارے اوپر جو ایف آئی آردرج کی گئی ہیں ان کو ختم کیا جائے

منتقلی

مزید : ملتان صفحہ آخر