ڈیرہ‘ مانکا کینال کی خوبصورتی کے منصوبے پر کام شروع‘ کمشنر کا معائنہ‘ ہدایات دیں
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی). کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ شہر کے وسط میں گزرنے والی مانکہ کینال کی خوبصورتی اور سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے پر کام شرو ع کر دیا ہے. کناروں کی ڈریسنگ کے ساتھ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
زرخیز مٹی ڈالی جار ہی ہے تاکہ گرین بیلٹس او رپودے لگا کر وزیراعلی کے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب کیا جائے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز مانکہ کینال کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے کام کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ بچو ں اور عوام کی تفریح کیلئے جھولے، گزیبونصب کیے جائیں گے. علاقائی ثقافت کو دیکھتے ہوئے بگھی بھی تیار کی جارہی تاکہ بچے اس پر سوار ہو کر نہر کے کنارے لطف اندوز ہو سکیں. کمشنر نے کہاکہ کینال پر موجود درختوں کی کانٹ چھانٹ کے ساتھ ان سے آکاس بیل اتاری جارہی ہے. کمشنر نسیم صادق نے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات جاری کیں.
مانکا کینال